ہزارہ ٹاؤن واقعہ میں ملوث درندوں کو قرار واقعی سزادی جائے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں گزشتہ رات ہزارہ ٹاون میں پشتون نوجوان بلال خان نورزی کے شھادت اور دو کے زخمی ہونے کے المناک، انسانیت سوز اور وحشت و بربریت پر مبنی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث درندہ صفت فاشسٹ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات تین نوجوان ھزارہ ٹاون میں اپنے کاروباری لین دین کے سلسلے میں گے تھے کہ وہاں پر مسلح گینگ کے کارندوں نے حملہ کیا اور پھر انا” فانا” سینکڑوں افراد نے قانون اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے ان پشتون نوجوانوں پر بدترین تشدد اور بربریت کرکے انسانیت سوز طریقے سے انھیں شھید اور زخمی کیے جس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی، بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی تنظیم کو اپنے مسلح گینگ رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی ریاست کے اندر اپنی الگ ریاست اورمسلح بنانے کی اجازت دی جاسکتی ھے اور نہ ہی اس کی کوی گنجائش ھے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت اور اس کے اداروں نے اپنی رٹ قائم نیئں کی اور اس وحشت وبربریت میں ملوث مسلح گینگ کے کاروندوں کو سزا نہیں دی گئی اور قانون وعدالت کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیے گئے تو پھر عوام خود مجبور ہو کر ان عناصر کو سزا دینے پر مجبور ھونگے، بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور اس کے انتظامی ادارے ھزارہ ٹاون اور گردونواح میں قائم تمام نو گو ایریاز ختم کریں، بیان شھید بلال خان نورزی کے ورثا سے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی گئی ہے کہ وہ شھید کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں