ہزارو ٹاؤن واقعہ کے زمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن میں تین نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے تشدد کے نتیجے میں ایک نوجوان کی ہلاکت اور دو کے شدیدزخمی ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے بیان میں واقعہ کو دالخراش اور سفاکانہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دینے اور تشدد کے شکار نوجوانوں اور ان کے لواحقین ومتاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کو بنیاد بنا کر بعض شر پسند قومی ومذہبی منافرت پھیلانے کی سازش کررہے ہیں جو کسی صورت اس شہر اور صوبے کے عوام کے مفاد میں نہیں،سیاسی جماعتوں،قوم، دوست، پارٹیوں،مذہبی جماعتوں اور ان کے کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی صورتحال میں عاقبت اندیشی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشتعال انگیزی پھیلانے اور قومی ومسلکی تعصبات کو ہوا دینے والے عناصر کا راستہ روک کر شہر کے امن،اقوام کے درمیان،موجود مضبوط، روابط کو کسی طور نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دیں بلکہ شر انگیزی اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی ایک ذمہ داری سیاسی وقوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے انسان،انسان دوستی،قانون کی بالادستی،رواداری، باہمی واحترام کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے جس کے تحت شہر کے گلی،محلوں میں لوگوں کو از خود عدالتیں لگا کر جنگل کا قانون نافذ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ہمیں توقع ہے کہ دالخراش سانحہ کی شفاف تحقیقات کے ذریعے قانون کی بالادستی کو برقرار رکھ کر انصاف کے ثقافت پورے کئے جائیں گے بیان میں کہا گیا کہ ہزارہ قوم نے دو دہائیوں سے بد ترین نسل کشی سہنے کے دوران ماسوائے پر امن اھتجاج کے کبھی بھی کسی مخصوص قوم،ومسلک کو مورد الزام ٹہرانے یا اقوام کے درمیان نفرتیں پھیلانے کاتاثرنہیں دیا ایچ ڈی پی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے ملکر اپنے شہر اور صوبے کو بد امنی اور منافرت سے بچانے کا ذمہ دارانہ کردارادا کیا اب بھی امن،محبت اور بھائی چارہ،ہزارہ قوم اور اس کی سیاسی جماعت کا سلوگن ہے شہر اور یہاں کے عوام کی بقاء رواداری،برادری اور باہمی اھترام کی ترویج میں ہے شر پسند کسی بھی قوم یا مسلک سے ہو ہر معاشرہ کیلئے نا قابل برداشت ہونا چاہیے ایچ ڈی پی سوشل میڈیا پر نفرت ا ور اشتعال امیزی کو ہوا دینے والے غیر ذمہ دار عناصر کیخلاف فی الفور کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں