افغانستان میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی تک پاکستان میں تخریب کاری کا خطرہ موجود رہے گا، بلاول بھٹو

برلن (صباح نیوز) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج بھی عمران خان سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے رویے پر توبہ اور معذرت کریں، عمران خان مان لیں کہ وہ غیر جمہوری تھے، غیر جمہوری کام کر رہے تھے،وہ پارلیمنٹ میں واپس آئیں، ہمارے ساتھ چارٹر آف ڈیموکرسی کریں،،سیاسی محاذ آرائی اور عدم استحکام ملک کے مفاد میں نہیں، جب تک ہمسایہ ملک میں تخریب کاروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی پاکستان میں سکیورٹی رسک رہے گا، ہم کالعدم ٹی ٹی پی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کوئی ملک ہمارا دوست نہیں رہ سکتا جو کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ تعلقات رکھے گا، کالعدم ٹی ٹی پی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آ،جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ولے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی ملک ہمارا دوست نہیں رہ سکتا جو کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ تعلقات رکھے گا، افسوس کی بات ہے کہ کچھ پالیسیوں کی وجہ سے ہم ایک بار پھر تخریب کاروں کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ہم اس صورتحال پر قابو پالیں گے جیسا گزشتہ ہفتے ہم نے کراچی میں دیکھا کہ پولیس نے جواں مردی اور بہادری کے ساتھ تخریب کاروں کا مقابلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوسی ملک میں موجود عبوری حکومت کو اس طرح کی تنظیموں کو اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ اس کی سرزمین استعمال کرکے اس طرح کی سرگرمیاں انجام دیں، اسے چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین پر ان کے خلاف کارروائی کرے، جب تک ہمسایہ ملک میں تخریب کاروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی پاکستان میں سکیورٹی رسک رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں