بلوچستان عوامی پارٹی کی کمیٹی کی وفاق سے مزاکرات کے لیے تیاری مکمل

کوئٹہ:ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے بلوچستان کے مسائل پرتشکیل دی گئی بلوچستان عوامی پارتی کی کمیٹی نے وفاقی حکومت کے وزراسے مزاکرات کے لئے تیاری مکمل کرلی کمیٹی جلد وفاقی وزرااور وزیراعظم عمران خان کے سامنے بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں اور صوبے کے مسائل کے لئے بھر پور طریقے سے آواز اٹھائیں گے بی اے پی کے ترجمان کے مطابق وفاقی سطح پر تشکیل دی گئی بلو چستان عوامی پارٹی کی کمیٹی کی صوبے کے سنجیدہ مسائل پر وفاقی حکومت سے مزاکرات کی تیاری مکمل بی اے پی کی کمیٹی وفاقی وزرا عمر ایوب اسد عمر اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کریگی کمیٹی بلوچستان کی ترقیاتی و مالی ضروریات بجلی کے مسائل قومی شاہراو ں اور ڈیموں کی تعمیر کے اہم امور پر صوبے کا موقف پیش کریگی جبکہ بلوچستان کے ان وفاقی منصوبوں کو بھی اٹھائے گی جو سست روی کی وجہ سے عرصہ دراز سے نامکمل ہیں کمیٹی بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریگی انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے وفاقی سطح پر اس نوعیت کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے وفاقی سطح پر پارٹی کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں