ہزارہ ٹاؤن واقعہ کی مذمت، اقوام تحمل کا مظاہرہ کریں، بی این پی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن میں گزشتہ روز جو دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان تشدد سے جاں بحق ہوا اور ساتھی شدید زخمی ہوئے یہ عمل قابل مذمت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر اس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور تحقیقات کی جائیں کہ پولیس کی موجودگی میں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور قتل و غارت گری کی گئی پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات رونما نہ ہو سکیں بیان میں کہا گیا ہے کہ باریک بینی سے اس واقعے کو دیکھا جائے تو انتظامیہ و پولیس کی موجودگی میں نوجوانوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا نوجوانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانا کئی سوالات کو جنم دیا اس کے پیچھے وہ مقاصد تو کارفرما نہیں پشتون و ہزارہ اقوام کو باہم دست وگریبان کرنے اور کوئٹہ کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی گہری سازش تو نہیں تمام عوامل کو مدنظر رکھا جائے پارٹی پشتون اور ہزارہ اقوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ صبروتحمل‘ برداشت‘ رواداری کا دامن نہ چھوٹیں پارٹی اس حوالے سے یقیناً اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی بی این پی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تمام اقوام کو آپس میں شیروشکر کیا جائے اور امن کوئٹہ کو بحال رکھا جائے عوام کو متحد رکھ کر ہی حقوق حاصل کئے جاسکتے ہیں پارٹی نے ترقی پسند روشن خیال سیاست کو فروغ کی جدوجہد کی ہے پارٹی قائد سردار اخترجان مینگل کا وژن بھی یہی ہے کہ بلوچستانیوں کو یکجا کرکے جدوجہد کی جائے بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے نوجوان بلال کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں