ہزارہ ٹاؤن واقعہ، ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے،حافظ حمداللہ

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو بے لگام غنڈوں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے انتظامیہ بے لگام غنڈوں کو لگام دے،ہزارہ ٹاؤن کا واقعہ درندگی وسفاکیت کی انتہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاون کا دلخراش واقعہ ظلم و بربریت اور انسانیت دشمنی ہے واقعے کو مسلکی تعصب اور فرقہ وارانہ رنگ دے کر بطور ہتھیار استعمال کرنا درست نہیں جذباتی اور نفرت انگیز نعرے مسائل کے حل کی بجائے مزید نفرتوں اور انتشار کا باعث بنے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث تمام صفاک قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو سخت سے سخت سزا دیکر نشان عبرت بنایا جائے انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس کا واقعے کے وقت شرمناک خاموشی و تماشا اور مجرموں کو راہ فرار دینا سنگین جرم ہیں انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی مجرموں کی عدم گرفتاری اور واقعے کی شفاف تحقیقات میں تاخیر مزید نقصان اور نفرتوں کا باعث بنے گی حکومت اور انتظامیہ حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر ایکشن لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں