بارکھان کے دلخراش و اقعے میں جو بھی ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے، بی این پی
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بارکھان میں دالخراش واقعہ جس میں جو لاشیں ملیں یہ انتہائی وحشیانہ اور قابل افسوس اقدام ہے بلوچستان میں پہلے جو انسانی حقوق کی پامالی ہوتی رہی ہے اب اس طریقے سے خواتین ، بچیوں اور بچوں کو ہراساں کرکے اذیتیں دے کر قتل و غارتگری کا نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے عدالت عالیہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرکے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی واضح طور پر کہتی ہے کہ موجودہ حالات میں موجودہ واقعہ کو مد نظر رکھ کر اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائے اور اس دلخراش واقعہ میں جو بھی ملوث ہیں اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے بی این پی بلوچستان بھر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ جو بھی انسانی حقوق کی پامالی کی گئی اور ناانصافیاں برتی گئی ہے ان کے خلاف ہم نے آواز بلند کی اب جو دلخراش واقعہ پیش آیا ہے یہ غیر انسانی اور وحشیانہ اقدام ہے اس حوالے سے حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر اقدامات ٹھائےں ۔ بیان میں کہا گیا کہ لواحقین کو انصاف مل سکے۔ متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے اپیل کی ہے گئی کہ اس حوالے سے نوٹس لے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکے۔ اور ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا مل سکے۔


