لیبیا میں 26بنگلہ دیشیوں سمیت30 تارکین وطن کا انتقامی قتل

طرابلس:لیبیا میں انسانوں کے ایک مقامی اسمگلر کے قتل کے بعد مقتول کے خاندان نے انتقاما خونریز کارروائی کرتے ہوئے تیس غیر ملکی تارکین وطن کو قتل اور گیارہ دیگر کو زخمی کر دیا۔ مرنے والوں میں سے چھبیس بنگلہ دیشی شہری تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے اپنے ملکوں سے یورپ میں پناہ کی خواہش کے ساتھ سفر پر نکلنے والے ان درجنوں تارکین وطن کے انتقامی قتل کی لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم کردہ حکومت نے بھی تصدیق کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں