کراچی، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی کے چکرا گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق چکرا گوٹھ میں ناصر جمپ کے قریب پولیس موبائل کھڑی تھی، جس پر تعینات اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار 2 مشکوک افراد کو رکنے کے لیے اشارہ کیا۔ملزمان رکنے کے بجائے گلی میں فرار ہو گئے، جہاں پولیس کا ڈاکوئوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار ظہیر شدید زخمی ہو گیا جسے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔نجی اسپتال میں اہلکار دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔شہید ہیڈ کانسٹیبل ظہیر کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی چوکی کا انچارج تھا۔
Load/Hide Comments


