ہزارہ ٹاؤن واقعہ حالات خراب کرنے کا حربہ ہے،زمہ داروں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے، اے این پی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں گزشتہ روز ہزارہ ٹان میں نوجوان بلال خان نورزئی کی ہلاکت ساتھیوں کو شدید زخمی کرنے اور لاش کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت اسیانتہاپسندی دہشت گردی کی بد ترین شکل اور انسانیت کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں سینکڑوں افراد کی ہجوم نے جس بے دردی سے پشتون نوجوان بلال خان نورزئی کو جان سے ماردیا وہ یہاں کی پر امن فضا کو دوبارہ کشیدگی کی جانب دھکیلنے حالات کو خراب کرنے کی دانستہ اور شعوری حربہ ہے معاملہ چاہیے کچھ بھی ہو واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچاناحکومت کی ذمہ داری ہے لواحقین کے ساتھ دکھ درد کی اس گھڑی میں برابر کے شریک اور ان سے پرامن رہنے اور صبر کا دامن ھاتھ سے نہ جانے کی اپیل کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزارہ ٹان سانحہ انسانیت کے ماتھے پر بد نما داغ ہے جس بے دردی سے سینکڑوں افراد کی ہجوم نے نوجوان پر تشدد کر کے انہیں موت کی آغوش اوربعدازاں لاش کی بے حرمتی کی گئی وہ معاشرے میں سفاکیت درندگی اور عدم برداشت کی عکاسی کرتی ہے اگر ان پر کسی قسم کا الزام بھی تھا تو انھیں شواہد کے ساتھ پولیس کے حوالے کیا جاتا معاملہ چاہیے غیرت مذہب فرقے یا کاروباری لین دین کا ہو کسی کو اس طرح بربریت سفاکیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی کوئٹہ شہر جو ایک طویل عرصے مذہبی منافرت فرقہ واریت کی آگ میں جھلس رہی تھی اس طرح کے اندوہناک واقعہ اس کو ہوا دینے کی سازش کے مترادف عمل ہے بیان میں کہا گیا کہ معاشرے میں برداشت تحمل کی کمی ہمیں بند گلی کی طرف لے جارہی ہے لہذا اس طرح کے واقعات کی مستقبل میں دوبارہ رونما ہونے کی تدارک کیلئے ضروری ہے کہ ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کی توہین آمیز انسانیت سوز واقعات کا اعادہ نہ ہو انتظامیہ اور حکومت اس واقعے کی آڑ میں شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں اور ہر قسم کی اشتعال انگیزی اور امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کو یقینی بنائیں بیان میں لواحقین سے پرامن رہنے کی اپیل اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائیجان بحق نوجوان بلال خان نورزئی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارو مرحوم کی درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں