ایجنسیوں کے ذریعے ملک کی آواز نہیں دبائی جا سکتی: پرینکا گاندھی

نئی دلی (صباح نیوز)ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سیاسی جماعتوں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے ایجنسیوں کے مبینہ استعمال پر بی جے پی کی مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس کی جنرل سیکریٹری نے ریاست چھتیس گڑھ میں کانگریس جنرل کنونشن سے قبل پارٹی لیڈروں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں