بارکھان واقعے پر کوئٹہ میں دھرنا، بازیاب افراد کے کوئٹہ پہنچنے پر لاشوں کی تدفین ہوگی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بارکھان واقعے کیخلاف کوئٹہ میں مری برادری کا لاشوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران کو گرفتار کرکے 10 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ بارکھان میں نجی جیل میں قید خان محمد مری کے اہلخانہ کو بازیاب کرالیا گیا۔ جنہیں کوہلو سے قافلے کی شکل میں کوئٹہ لایا جارہا ہے۔ صبح کوئٹہ پہنچنے پر دھرنا جاری رکھنے اور لاشوں کی تدفین کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں