افغانستان یقینی بنائیں کہ ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیمیں خطے کا امن خراب نہ کریں، امریکا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امر یکہ نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیمیں خطے کا امن خراب نہ کریں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہتخریب کاری کے باعث گزرے برسوں میں بہت سے پاکستانیوں نے جان گنوائی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تخریب کاری کے خلاف مفادات مشترک ہیں۔ پاکستان سے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ امریکا گزشتہ 2 دہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں سرفہرست ہے، پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات اور دیگر شعبوں میں تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ عبوری حکومت یقینی بنائیں کہ افغانستان میں موجود گروپس داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ نہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں