آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ایک مشتبہ شخص ہلاک، اسلحہ و بارود برآمد
آواران (انتخاب نیوز) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس میں علاقے میں حالیہ آئی ای ڈی حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کے ایک ٹھکانے کی موجودگی کے حوالے سے کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران علاقے کو کلیئر کرانے کیلئے ہیلی بورن فورس کا استعمال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ شخص مارا گیا، اسلحے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
Load/Hide Comments


