بارکھان سے ملنے والی لاشیں، لاوارث لڑکی کو ایدھی قبرستان، دو لڑکوں کی مشرقی بائی پاس کوئٹہ میں تدفین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بارکھان میں کنویں سے ملنے والی 3 لاشوں کی تدفین کردی گئی۔ بارکھان میں کنویں سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک لاش لڑکی کی تھی جس کی شناخت نہ ہونے پر ایدھی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ خان محمد مری کے دو لڑکوں کو مشرقی بائی پاس کوئٹہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں