کوئٹہ پولیس کی کارروائی، 5 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد، ملزم گرفتار
کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے پنجپائی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن(ر)غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی ہدایت پر ایس پی عدیل اکبر گجر، نصیر الحسن شاہ، ایس ڈی پی او محمد شریف ، ایس ایچ او سعود الرحمان نے دیگر عملے کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ سے تفتان منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوران چیکنگ مولا داد چیک پوسٹ پر کوئٹہ کی طرف آنے والی کوچ کو روک کر اس میں لوڈ اس میں پلاسٹک کی 6 بوریوں کو میں چھپائی گئی 1500 کلو گرام مارفین برآمد کی جو 25 ، 25 کلو کی بوریوں میں چھپائی گئی تھی۔ جس کی مالیت تقریباً 5کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے قبضے میں لے لیں مذکورہ منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں 10 گنا زیادہ بتائی جاتی ہے۔ منشیات کو کوئٹہ سے تفتان سمگل کیا جارہا تھا کوچ کے ڈرائیور عمران کو گرفتار کرلیا گیا۔ اور ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ منشیات حاجی ابراہیم نامی شخص کی ہے جس کا گودام سرکی روڈ پر موجود ہے۔ اور وہ ٹرانسپورٹر ہے پولیس موبائل فون کو ڈیجیٹل طریقے سے چیک کرکے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے گروہ کے دیگر ساتھیوں کا سراغ لگانے کے لئے کام کررہی ہے۔


