22 فروری سے لاپتہ 7 سالہ بچے کی لاش برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں 22 فروری کو لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی لا ش لال قلعہ تھانے کی حدود میں برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت ایان خان کے نام سے ہوئی جو سر درگئی کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او سلیم شاہ کو نامعلوم شخص نے لال قلعہ تھانے کی حدود میں پہاڑی علاقے پر لاش کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں