نوشکی میں ٹریفک حادثہ،3افراد ہلاک 4زخمی

تفصیلات کے مطابق نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر مزید ایک حادثہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد کی ہلاکت جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر جنگلات کے قریب ڈبل ڈور پک اپ اور فیلڈر گاڑی میں ٹکر ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ افسوسناک حادثے میں چار افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ جنہیں طبی امداد دینے کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں