بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پارٹی کو عزت دیتے ہوئے حق و سچ کا ساتھ دیا ہے، نواز شریف
کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پارٹی کو عزت دیتے ہوئے حق و سچ کا ساتھ دیا ہے، ہماری جماعت نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے جد وجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے،جس طرح جماعت کو بلوچستان کے لوگوں نے پذیرائی دی وہ قابل تحسین ہے پارٹی کارکن ہی ہمارا اصل قیمتی سرمایہ ہیں ،شیخ جعفر خان مندوخیل بلوچستان کے صدر بنے ہیں انکی قیادت میں کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا کر صوبے بھر میں مضبوط اور فعال بنائیں ، پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوںنے مشکل اور نامساعد حالات میں پارٹی کا پرچم بلند رکھا ،پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو رہے ہیں پارٹی آج بھی موجود اور مضبوط ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے زیر اہتمام جمال شاہ کاکڑ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے آڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ ، نسیم الرحمن ملا خیل ،جہانگیر خان خروٹی ، طارق گل، و دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ،سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں، ہمیشہ حق کا ساتھ دیتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہرموقع پر بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کی بات کی ہے، اور آئندہ بھی کرتی رہے گی،پارٹی کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور کارکن ہی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کارکن جماعت کو بلوچستان بھر میں مضبوط اور فعال بنانے میں اپنی قیادت کا ساتھ دیں تاکہ آنے والے وقت میں جماعت صوبے میں مضبوط ہو سکے، اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ میں پارٹی کارکنوں کا شکر گزار ہوں جنہوںنے پورے صوبے سے آکر میرے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی انکی محبت میں کبھی نہیں بھولوں گا،پارٹی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل سینئر پارلیمنٹیرئن ہیں ان کےساتھ ملکر پارٹی کو بلوچستان میں مزید فعال بناﺅں گا، کسی گروپ کا حصہ نہیں بنوں گا، صوبائی صدر پشتون ہیں تو جنرل سیکرٹری بلوچ ہونا چاہئے، میرے پاس بلوچ بھائیوں کی امانت ہے جب چاہیں پارٹی مجھ سے لے سکتے ہیں بحیثیت کارکن مسلم لیگ (ن) کیلئے اسی طرح جد و جہد کروں گا جس طرح صوبائی صدر کی حیثیت سے چار سال تک سخت اور نا مساعد حالات میں پارٹی کو منظم اور مضبوط بنانے میں کی، پارٹی کے تمام اضلاع کے صدور اور دور دراز سے آنے والی خواتین کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے یہاں آکر مجھے عزت بخشی اور چار سال تک میرے ساتھ تعاون کیا، اور پارٹی کو فعال رکھا ان اقدامات کو میں زندگی بھر نہیں بھول سکوں گا ، پنجگور ، حب ، چمن ،پشین ،سبی یا گوادر ہو ،کارکنوںنے ہرعلاقے میں میرے ساتھ تعاون کیا اور پارٹی کے جھنڈے کو بلند رکھتے ہوئے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کا جیالہ بن کر ثابت کیا کہ مسلم لیگ کو ختم کرنے والے آج خود ختم ہو گئے ہیں، میں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف ، چیف آرگنائزر مریم نواز سمیت پارٹی کے تمام مرکزی قائدین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جو ذمہ داری دینگے نبھاﺅں گا، اس موقع پرنسیم الرحمن ،طارق گل، جہانگیر خان خروٹی، سمیت دیگر نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک و قوم کو دہشت گردی اور دیگر اندھیروں سے نکال کر اجالادیا ہے، جمال شاہ کاکڑ نے مشکل حالات میں جماعت کو متحد رکھا ، ہماری تمام تر کوشش توانائیاں صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کےساتھ ہونگی تاکہ مسلم لیگ (ن) کو ایک بار پھر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید فعال مضبوط اور مستحکم جماعت بنا کر آنے والے وقت میں بلوچستان کے حالات کی بہتری میں کردار ادا کر سکیں


