برطانیہ میں ٹماٹرکی قلت پیدا ہو گئی
لندن(صباح نیوز)برطانیہ میں ٹماٹرکا بحران ہوگیا، جہاں سمندر پار سے ٹماٹر درآمد کم ہوگئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں جنوبی یورپ اور شمالی افریقہ کا ٹماٹر مطلوبہ تعداد میں نہیں پہنچ رہا مگر لندن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ٹماٹرسے زیادہ مہنگائی کی فکر پریشان کر رہی ہے۔ سپرمارکیٹوں میں ٹماٹر کم ہوتا جارہا ہے، جب کہ کھیرا، ککڑی اور مرچیں بھی نہیں مل رہیں۔ اس کی وجہ زراعت کے اخراجات میں اضافہ اور عام مہنگائی ہے۔
Load/Hide Comments


