پاک بھارت آبی تنازعہ، ہیگ میں آج کیس کی سماعت ہوگی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعے پر آج نیدرلینڈز کے شہر ہیگ کی عدالت میں اہم سماعت ہوگی۔ پاک بھارت آبی تنازعے پر آج ہیگ میں کیس کی سماعت ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان غیر جانب دار ماہر کی سطح پر سماعت ہو رہی ہے۔ پاکستان نے بھارتی آبی منصوبوں کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے جہلم پر 330 میگا واٹ کا کشن گنگا پن بجلی منصوبہ لگا رکھا ہے، اور دریائے چناب پر 850 میگا واٹ کا رتلے پن بجلی منصوبہ لگا رہا ہے۔ جب کہ پاکستان کا مو¿قف ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کو پانی کا بہاو¿ کم ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تنازعے کے حل کے لیے عالمی بینک کی معاونت سے غیر جانب دار ماہر کا تقرر عمل میں آیا تھا، اس سلسلے میں پاکستانی وفد سیکرٹری آبی وسائل حسن ناصر جامی کی سربراہی میں ہیگ میں موجود ہے۔ وفد میں انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ اور اٹارنی جنرل آفس کے حکام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر جانب دار ماہر 28 فروری تک اس کیس کو سنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں