بارکھان بازار میں بم دھماکے کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آگئے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ہونے والے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز بارکھان کے علاقے رکھنی کے بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اب اس دھماکے کی فوٹیجز سامنے آئی ہیں جس میں بازار میں 2 موٹر سائیکلوں کو کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ موٹرسائیکلوں کے آگے پیچھے سبزی فروش کے ٹھیلے نظر آرہے ہیں، پھر ایک دم سے دھماکا ہو جاتا ہے اور آگ کا شعلہ نکلتا ہوا نظر آتا ہے۔ وڈیو میں دھماکے سے چند لمحے قبل 2 بچیوں کو بھی قریب سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں