صوبائی محتسب دفتر کے ملازم کا تبادلے کیخلاف قائم قائم گورنر بلوچستان سے نوٹس کا مطالبہ

کوئٹہ : صوبائی محتسب کے دفتر کے اسٹینو گرافر آفتاب احمد نے قائمقام گورنر بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ انتقامی کارروائی پر میرے تبادلے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کو روک کر مجھے انصاف دیا جائے۔ دوسروں کو انصاف مہیا کرنے والا محکمہ اپنے ملازمین کے ساتھ بے انصافی کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میں 2011 سے محکمے میں فرائض سرانجام دے رہا ہوں محکمے کا ڈائریکٹر ایڈمن ذاتی عناد پر میرے ساتھ انتقام کا رویہ روا رکھ رہا ہے اور بلا جوا زطور پر دیگر ملازمین کی طرح مجھے بھی تبدیل کیا جاتا انہوں نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے مجھے یہاں سے تبدیل کیا گیا اس کے علاوہ اس طرح کی بے انصافی پر تبادلوں کے خلاف ہمارے ملازمین عدالت میں کیس دائر کرکے انصاف کے حصول کے لئے سرگرداں ہے۔ میری قائمقام گورنر سے درخواست ہے کہ وہ اس غلط تبادلے کا نوٹس لیتے ہوئے میرے تبادلے کو منسوخ کرائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں