وندر میں زمین کی لیز کیخلاف سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین نے احتجاجی کیمپ لگا دیا
وندر : وندر ڈیم کے کمانڈر ایریا میں ہزاروں ایکڑ اراضی کی لیز کے خلاف وندر کی تمام سیاسی جماعتوں اور قبائل نے وندر عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے وندر میں احتجاجی کیمپ قام کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وندر ڈیم کمانڈ ایریا میں 25 ہزار ایکڑ زمین لیز کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگیا اور 2 مارچ کو اس اراضی کی لیز کے خلاف وندر میں تاریخی احتجاجی ریلی نکالی جایگی اس سلسلے میں عوام کومتحرک کرنے کے لیے کل سے آگاہی مہم شروع کی جایگی تمام پارٹیوں ماہیگیروں زمینداروں اور علاقے کے لوگوں کو احتجاجی کیمپ اور 2 مارچ کی ریلی میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اس موقع پر احتجاجی کیمپ میں موجود عبدالستار انگاریہ، کامریڈ سلیم بلوچ، مولوی سکندر علی انگاریہ، عباس واڈیلہ ودیگر کا کہنا تھاکہ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے لیز کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ہر گزرتے دن احتجاج کو وسعت دی جاتی رہیگی۔


