سیاست کو سیاست سمجھتے ہیں، اس کی آڑ میں دشمنی نہیں کرتے، ڈاکٹر مالک
تربت : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراورسابق وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ سیاست کو سیاست سمجھتے ہیں سیاست کی آڑ میں دشمنی نہیں کرتے ہیں ،میر محمدعلی رند اقتداریا اپوزیشن رہاہے ان سے تعلق برادرانہ رہے ہیں ،ان جیسادوراندیش شخصیت بہت کم ہیں۔ بلوچستان کے نامور سیاسی و قبائلی شخصیت، سابق صوبائی وزیر اور سابق سینیٹر مرحوم میرمحمدعلی رند کی پہلی برسی 27 فروری 2023 کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ رند ہاو¿س تربت میں منائی گئی، برسی کی مناسبت سے خاندان کی جانب سے تعزیتی ریفرنس منعقد کی گئی۔تقریب میں مند، تمپ، دشت سمیت ضلع کیچ و گوادر کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تریب میں سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مرحوم کے فرزند میر عبدالروف رند، میر اصغر رند ، معتبر میرحاجی برکت رند، میر صاحبداد رند، صوبائی مشیر پی ایچ ای لالہ رشید دشتی، ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی، سابق سینیٹر میر محمد اسلم بلیدی، پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، سابق نگران وزیر میر غفور احمد بزنجو، سردار عمران خان، نواب شمبئے زئی اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ مرحوم میرمحمد علی رند سینئر سیاستدان، غریب دوست اور محبتیں باٹنے والی ہردلعزیز اور پرخلوص شخصیت کے مالک تھے۔ انکی قابل اولاد میر رو¿ف رند اور میر زبیر رند بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر عوام کی مدد اور خدمت کیلئے پرخلوص انداز میں سیاسی و سماجی اور قومی تعلقات نبھارہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرمالک بلوچ نے میرمحمدعلی رند کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کیچ کی یہ ایک خوب´صورتی ہے کہ ہم سیاست کو سیاست سمجھتے ہیں سیاست کی آڑ میں دشمنی نہیں کرتے ہیں ،میر محمدعلی رند اقتداریا اپوزیشن رہاہے ان سے تعلق برادرانہ رہے ہیں ،ان جیسادوراندیش شخصیت بہت کم ہیں،انہوںنے کہاکہ میرمحمدعلی رند ایک ملنسار اور سخی انسان تھے،ہمیشہ مسکرا کرملتے تھے،امیدہے ان کے فرزنداور وارث انکی فکر،سوچ اور مشن کو آگے لے جائیں گے۔ صوبائی مشیر پی ایچ ای لالہ رشید دشتی نے میرمحمدعلی رند کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میر محمد علی رند نے کارکنوں اور لوگوں کی تلخ باتیں بھی برداشت کی ہیں، وہ ایک عظیم عوامی شخصیت تھے۔ گوادر سے ایم پی اے میرحمل کلمتی نے میرمحمدعلی رند کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرمحمدعلی رند نے بلا تعصب اور سیاسی مخالفت کے باوجود لوگوں کے ہر طرح کے مسائل حل کیئے ہیں، انکے نقش قدم پر چلناچاہیئے سابق سینیٹر میر محمد اسلم بلیدی نے میرمحمدعلی رند کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوامی نمائندوں کا فیصلہ اسلام آباد میں کیاجاتاہے، ووٹ کا جمہوری حق چھیننے کی وجہ سے لوگ انتہا پسندی اور تشدد کی جانب گامزن ہوئے ہیں، اسکا ذمہ دار ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہے۔سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے کہاکہ میرمحمدعلی رند نے سیاسی و سماجی خدمات کیساتھ جنگ و جدل کے فیصلے بھی کیاکرتے تھے، میں اور میر روف رند اپنی کمزوریوں کا اصلاح کرکے میرمحمدعلی رند کے نقش قدم پر چلیں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے میرمحمدعلی رند کی تعزیتی ریفرنس کے موقع پر تعزیت کا پیغام بھیجاہے۔جبکہ پروگرام کے اختتام پر میر زبیر رند میڈیا کو بتایا کہ میرمحمد علی رند 1985 کو رکن بلوچستان اسمبلی، 1990 کو صوبائی وزیر ریونیو اینڈ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، 1997 کو صوبائی وزیر فوڈ اور 2009 تا 2015 کو نواز شریف کے دور میں چیئرمین سینیٹ کمیٹی ریلویز منتخب ہوئے۔ وہ آبائی علاقہ مند میں پیدا ہوئے اور 27 فروری 2022 کو کراچی میں انتقال کرگئے انکی وفات پر حلقہ مند،دشت اورتمپ کا خلاصدیوں بعد بھی پرنہیںکیاجاسکتاالبتہ انکے فرزند اوروارث انکی فکرسوچ اورمشن کو جاری رکھنے کی پوری کوشش کرینگے۔


