انسانی بنیادوں پر سعودی عرب کا یوکرین کیلئے چالیس کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

ریاض : سعودی عرب نے یوکرین کے لئے انسانی بنیادوں پر 40 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یوکرین کے شہر کیف کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا جب کہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔وزیرخارجہ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امورکے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع پرتبادلہ خیال کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کا مقصد یوکرین کے بحران کوپ±رامن طریقے سے حل کرنا اور یوکرین اور اس کے عوام کوجنگ کے سماجی اور معاشی منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مدد مہیاکرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں