پنجگور میں لینڈ لائن فون اور نیٹ سروس بحال کی جائے، عوامی حلقوں کا مطالبہ
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نظام گزشتہ 16 روز سے درہم برہم، شہری لینڈ لائن فون اور نیٹ سروس کی سہولیات سے محروم۔ پی ٹی سی ایل کی عدم توجہی اور ناقض کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پنجگور کے تین ٹیلیفون ایکسچینج تسپ عیسیٰ اور چتکان ایکسچنج کا آدھا حصہ گزشتہ سولہ روز سے مکمل بند ھے پنجگور کے ہزاروں افراد لینڈ لائن فون اور ڈی ایس ایل نیٹ سروس سے محروم ہیں پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ سروس گزشتہ ایک سال سے بند ہے لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر انحصار کررہے تھے مگر اب پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن فون اور نیٹ سروس کی سروس بھی معطل ہوگیا ہے اور لوگ اس جدید دور میں سولہ روز سے لینڈ لائن فون اور ڈی ایس ایل نیٹ سروس سے محروم ہیں اس سلسلے میں علاقے کے منتخب عوامی نمائندوں سمیت سیاسی جماعتوں نے چھپ ساد لی ہے صارفین اور عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک کو بحال کیا جائے۔


