بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر نہ ہوسکی، عوام کو آمدورفت میں مشکلات

کوئٹہ : بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث تباہ ہونے والی سڑکوں ،پلوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر تا حال مکمل نہ ہوسکی جس کی وجہ سے عوام کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور حادثات رونما ہورہے ہیں عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقوں سمیت بلوچستان بھر میں تباہ ہونے والی سڑکوں ، پلوں کی تعمیر کو فوری طور پر یقینی بناکر عوام کی مشکلات کم کی جائے گزشتہ برس مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کے اثرات آج بھی بلوچستان سرزمین پر موجود ہیں تا حال ان تباہ ہونے والی سڑکوں ، انفراسٹرکچر ، پلوں کی تعمیر اور مرمت کو یقینی نہیںبنایاجاسکا۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے صحت افزا تفریحی مقام ہنہ اوڑک ، زیارت، دشت، لسبیلہ، بولان، نصیر آباد ڈویژن سمیت دیگر علاقوں کی مین قومی شاہراہیں ، ہائی ویزجو سیلاب کے باعث تباہ ہوگئی تھیں ان کی تعمیر و مرمت اور پڑنے والے گڑھوں کو تا حال مٹی سے بھر کر سڑکوں کی تعمیر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اور انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے اور عوام کو آمدو رفت میں بھی دشواری کا سامناکرنے کے علاوہ وقت کا ضیاع ہورہا ہے کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کی آمدو رفت بھی بند ہے مچھ سے پشاور تک ٹرین سروس بحال کی گئی ہے تا حال کوئٹہ تک ٹرین سروس اور بولان کے علاقے میں ریلوے کے علاوہ کوئٹہ سبی رابطہ سڑک کے تباہ ہونے والے پلوں اور سڑکوں کی مرمت بھی یقینی نہیں بنائی گئی عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹروں نے حکومت اور ارباب اختیار سے اپیل کی ہے ان تباہ حال سڑکوں اور ٹوٹنے والے پلوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے عوام کی مشکلات کم کی جائےں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں