ڈنک واقعہ، تحقیقات جاری، سیاسی جماعتیں پوائنٹ سکورنگ سے گریز کریں، ظہور بلیدی

تربت; صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے دورہ تربت کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنک میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی دلخراش ہے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اس سانحہ کی وجہ سے ہم سب غمزدہ ہیں اور اس حوالے سے پوری قوم کی ہمدردیاں متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ یہ واقعہ ہمارے قبائلی روایات اور انسانی ضمیر اور جذبات کے بالکل برعکس ہیں انہوں نے کہا عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری حکومت کے فرائض میں اہم ترین ہیں اور اس حوالے سے پولیس اور انتظامیہ نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے گرفتاریاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دے رہی ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم انکو اپنا کام کرنے دیں اور تحقیقات کے مکمل ہونے کا انتظار کریں اگر اس حوالے سے حکومتی اہلکاروں کی جانب سے کوئی اعتراض یا کوتاہی ہو تو ہمیں فورا مطلع کریں تاکہ ہم انکی درستگی کریں انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو پوائنٹ سکورنگ سے باز آنا چاہیے اور لاشوں کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے اس دوران انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت واقعہ میں شہید خاتوں کو سرکاری سطح پر شہید کا درجہ دیگی اور واقعہ میں زخمی بچی کو بہتریں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریگی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے ممبر صوبائی اسمبلی لالہ رشید دشتی اور لالہ رشید کے ہمراہ ڈھنک تربت دورہ کیا اور انہوں نے وہاں پر موجود شہید خاتوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں