کوئٹہ، علاقہ مکینوں اور پولیس کی جانب سے بلا جواز تنگ کرنے کیخلاف خواجہ سراﺅں کا احتجاج
کوئٹہ : خواجہ سراﺅں نے پولیس اور علاقہ مکینوں کیخلاف بلا جواز تنگ کرنے پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منگل کوشاکرا عروج کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ تھانہ انڈسٹریل کے پولیس اہلکار اور جن علاقوں میں رہائش پذیر ہیں وہاں کے ہمسائے بلا جواز طور پر تنگ کرتے ہیں جسکی وجہ سے ہمیں ذہنی کوفت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے ایس ایچ او انڈسٹریل اور پولیس کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور کہا کہ اختر محمد روڈ پر ہمارا ذاتی گھر ہے جس سے ہمیں بے دخل کیا جا رہا ہے پولیس ہمیں انصاف فراہم نہیں کررہی حالانکہ قانون سب کیلئے برابر ہے ہمارے ساتھ روا رکھے جانے والا امتیازی سلوک بند کیا جائے،ہماری آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کی جانب سے تنگ اور ہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہم کر کے انکے خلاف کارروائی کریں، مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔


