جیل بھرو تحریک کے گرفتار 59 افراد راجن پور جیل منتقل کردیے گئے
سرگودھا (صباح نیوز) جیل بھرو تحریک کے گرفتار تحریک انصاف کے 59 کو افراد کو سخت سکیورٹی میں راجن پور جیل منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے مرحلے میں گزشتہ روز ضلع سرگودھا کی 7 تحصیلوں سے 59 ضلعی عہدیداران ،سابق اراکین اسمبلی اور کارکنان نے اپنی گرفتاریاں پیش کیں ، جن کوگرفتار کرنے کے بعد ضلعی پولیس نے ابتدائی طور پر تحصیلوں سلانوالی کے تھانے میں 37 اور تھانہ سلانوالی میں 22 افراد کو بند کیا گیا تھا،جن کو رات 12 بجے کے بعد ڈسڑکٹ جیل سرگودھا لائے گیا، انکی آمد کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں ڈسڑکٹ جیل سرگودھا پہنچ گئے، پولیس وین کے پہنچنے پر کارکنوں نے زبردست نعرہ بازی کی ،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پھولوں کی پتیوں سے ان کا استقبال کیا،کارکنوں نے انصر مجید نیازی ، میاں طارق یعقوب ، ماجد احمد بسرا ،پیر فاروق بہاو الحق ،انصر اقبال ہرل ، کے حق میں زبردست نعرے لگائے، پولیس نے تمام گرفتار ہونے والے 59 افراد کو راجن پور جیل منتقل کر دیا۔


