بلوچستان، 175ڈاکٹرز سمیت 239ہیلتھ کئیر عملہ کورونا وائرس کا شکار،چار ڈاکٹر جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان میں 175ڈاکٹرز سمیت 239ہیلتھ کئیر عملہ کورونا وائرس کا شکار،چار ڈاکٹر شہید، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم بابر کے مطابق بلوچستان میں اب تک 175سے زائد ڈاکٹرز،60پیرامیڈیکل اور 4نسرنسگ اسٹاف کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں،کورونا سے جنگ لڑتے ہوئے 4ڈاکٹرز کی شہادت ہوئی ہے،جبکہ صوبے میں ڈاکٹروں کی شدید قلت کے باوجود نئے ڈاکٹروں کی تعیناتیوں کیلئے تاحال کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں:ترجمان ینگ ڈاکٹرز کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کیلئے کوئی بھی اطمینان بخش اقدامات نہیں کئے گئے ہیں،فرنٹ لائنز ڈاکٹرز اور طبی عملہ الاونسز اور تنخواہوں میں اضافے سے محروم ہے،ڈاکٹررحیم نے کہا کہ سول سیکریٹریٹ،وزیر اعلی سیکریٹریٹ اور گورنر سیکریٹریٹ کیلئے الاونسز کی منظوری قابل تشویش ہے،حکومت طبی عملے کی حوصلہ افزائی کے بجائے وزیراعلی اور گورنر سیکرٹریٹ کو نوازنے میں مصروف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں