حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، میر رؤف مینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماممبرمرکزی کمیٹی سابق ایم این اے میررف مینگل نے سانحہ ڈھنک تربت کے شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے تواترسے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ وارداتوں کے ذریعے انسانی سوزمظالم اورہتک آمیز طریقے سے ظلم جبر جاری ہے ڈھنک میں گھرمیں گھس کرخواتین بچوں تک کوتشدداورفائرنگ کا نشانہ بنایا گیاجوکہ بلوچستان مکران کابدترین واقع ہے جبکہ صوبائی حکومت کورونااورلاک ڈان کھیل رہاہے جبکہ امن عامہ کھلے عام دہشت گرد ڈاکو راج قائم ہے اورٹویٹرجام حکومت شیخ زیداورفاطمہ چیسٹ ہسپتال کیاعدادوشمارمیں باقی بلوچستان کے مسائل اورحکمرانی کوبھول چکاہے نوشکی میں سمیع مینگل کے قتل ڈھنک واقع اورہزارہ ٹان میں نوجوانوں پرحملہ قتل بدترین طرز حکومت ہے جس پرتاحال وفاق اور اعلی قانونی اداروں نے نوٹس تک نہیں لیاہے جبکہ ترجمان صوبائی حکومت پرنٹڈخبیروں اوراعدادشمار کے پیشگی اسکرپٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہے جو بلوچستان کے ساتھ ناانصافی ہے جوسلیکٹڈحکومت کے سلیکٹڈ نااہل عناصرکی بدولت بلوچستان کے عوام بگھت رہاہے مسلح عناصر نے رات کی تاریکی میں تربت ڈھنک کے مقام پردیوار پھلانگتے ہوئے گھر میں گھس کر ڈکیتی اور چوری کیدوران خواتین اور معصوم بچوں کے مزاحمت پر حملہ کرکے ایک خواتین کو شہید اور معصوم بچے کو بڑی بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنایاجوانتہائی دلخراش واقع ہے جوظلم سفاکی کے انتہا کردی ہے بلکہ بلوچی انسانیت کے اقدار کو پاوں تلے روند کر دہشتگردوں اور مسلح عناصر کی سرپرستی کرنے والوں نے اپنے منہ پرسیائی مل دی کیونکہ بلوچستان کے عوام بخوبی علم ہے کہ سر بازار دھندناتے کلاشنکوف اور جدید اسلحہ سے لیس مسلح گروہوں کو کس کی سرپرستی حاصل ہے اور انکے پاں کے نشانات کہاں اورکس کے آنکھیں میں ملتے ہیں کس کاآشیربادحاصل ہے اس طرح انسانیت روایت کش عمل پربزدلانہ ومجرمانہ خاموشی قابل ندامت ہیان حکمرانوں کیلئے جو بلوچستان میں امن کادعوی کرتے ہیں جبکہ عوام اورنہتے معصوم بچوں وخواتین پرحملہ قابل تشویش ہے اس طرح پیدرپیرونماہونیوالے واقعات حکومت کی نااہلی کوثابت کررہے ہیں کہ بلوچستان حکومت کاباگ ڈورغیر منتخب اورغیرسیاسی وجمہوری قوتوں کے پاس ہے جوسیکورٹی سے لیکرترقیاتی عمل تک غیرمنتخب قوتوں کے پاس ہے تو اس سے بلوچستان اورعوام کے حقوق اور تحفظ رکھنے کی امیدتک نہیں رکھاجاسکتاصوبائی حکومت امن عامہ اورعوام کی جان ومال عزت آبرواورننگ ناموس کی حفاظت کرنے میں ناکام رہاہے اسے مزیدبلوچستان کے عوام پرمسلط رکھناظلم ونا انصافی ہے جس کوتحفظ فراہم کرنے والے بھی قابل مذمت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں