کوئٹہ سے قومی وومن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق
کوئٹہ : قومی وومن ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرنے والی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا (چنٹو) اٹلی کے سمندری راستے میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئیں،۔ روزگار کی تلاش میں تارکین وطن ہونے کا فیصلہ کرنے والی شاہدہ رضا (چنٹو) پاکستان وومن ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ فٹبال کی قومی کھلاڑی بھی تھیں بسلسلہ فکر معاش تارکین وطن ہونے کا فیصلہ خاتون قومی ہاکی کھلاڑی کو راس نہ آیا، سہانے مستقبل کے خواب پلکوں میں سجائے خاتون قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی سمندری سفر کے دوران کشتی پہاڑ سے ٹکرانے پر الٹ گئی اور کشتی میں سوار مختلف غیر ملکی باشندوں سمیت قومی ہاکی کی کھلاڑی سمندر کی تیز موجوں کا مقابلہ نہ کرسکیں اور زندگی کی بازی ہار گئیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر ،نائب صدر شہلا رضا سیکرٹری جنرل حیدر حسین اور پی ایچ وومن ونگ کی سیکرٹری تنزیلہ عامر چیمہ سمیت پی ایچ ایف عہدیداران اور پاکستان ہاکی سے وابستہ افراد سمیت بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے خاتون قومی ہاکی کھلاڑی کی حادثہ میں ناگہانی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔


