ٖڈنک واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف ضرور کاروائی کی جائیگی، زبیدہ جلال

تربت: وفاقی وزیر دفاعی پیداوارمحترمہ زبیدہ جلال نے کہاہے کہ سانحہ ڈنک کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سانحہ ڈنک میں شہید ہونے والی قوم کی بہن کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، جنہوں نے بہادری وجرات کے ساتھ اپنی دفاع کیلئے جام شہادت نوش کیا انہوں نے کہاکہ ان ملزمان کے خلاف کاروائی ضرور کی جائے گی جنہوں نے ہماری غیرت پر حملہ کیاہے انہوں نے کہاکہ یہ حملہ صرف اس فیملی پر نہیں ہواہے بلکہ یہ حملہ پوری قوم پرحملہ ہے انہوں نے کہاکہ مزید کہاکہ شہید کو سرکاری سطح پر شہید کادرجہ دیاگیاہے اورقوم کی بچی کی مکمل علاج سرکاری سطح پر کی جائے گی آخرمیں انہوں نے اس یقین دہانی کااظہار کیاکہ وہ ہروقت مظلوموں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں