نواں کلی کا رہائشی نوجوان پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا

کوئٹہ (آن لائن)نواں کلی کا رہائشی نوجوان پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا، طالب علم کے اہلخانہ عزیز و اقارب علاقہ مکینوں نے قبائلی مشران کیساتھ ملکر ایئر پورٹ روڈ کو اسکی بازیابی کیلئے بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو 48گھنٹوں میں نوجوان کی مکمل تفصیل سے آگاہ کرنے کے حوالے سے معلومات دی جائے گی، بدھ کو نواں کلی کا رہائشی طالب علم گزشتہ روز گھر سے سکول کیلئے گیا واپس نہ آنے پر اسکے اہلخانہ عزیز و اقارب نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ قبائلی رہنماﺅں اور مشران محمد نعیم خان خلجی، نورخان خلجی ، محمد شریف خلجی، محمد یار خلجی وزیر خان خلجی کی سربراہی میں احتجا ج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،مظاہرین سے ایس پی ایئرپورٹ عدیل اکبر گجر اور اے سی سٹی نے احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں