بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند، خیبر میں مظاہرین گرڈ اسٹیشن میں داخل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں زمینداروں کی کال پر ملک کے مختلف حصوں سمیت بلوچستان میں احتجاج کیا گیا۔ کوئٹہ چمن، خیبر، مستونگ، زیارت، لورالائی اور خضدار سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ خیبر میں مظاہرین گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو گئے، مظاہرین کے کہنے پر عملے نے سرکاری فیڈرز بند کر کے مقامی فیڈرز چلا دیے۔ زیارت میں مظاہرین نے ٹائر جلائے جبکہ کوئٹہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ قلات اور لک پاس کے مقام پر بند کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں