بی این پی کا سانحہ ڈنک کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

کو ئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ سانحہ ڈنک کیچ کے خلاف جس میں ایک بلوچ ماں کا قتل،ان کی معصوم بچی (برمش) کو شدیدزخمی کرنے،بلوچی ننگ وناموس،رسم ورواج کو پاؤں تلے روند ڈالنے،انسانی حقوق کی خلاف ورزی،چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف اور سانحہ میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری اورانہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی نے جیکب آباد،ڈی جی خان،کراچی سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کااعلان کیاہے پارٹی کے تمام ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سانحہ کے خلاف اپنے اضلاع میں بھرپور انداز میں اپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں،اعلامیہ کے مطابق 2جون کو نوشکی،چاغی،خاران،واشک، 3جون آواران،مستونگ،قلات،سورب،خضدار،4جون نصیرآباد،جعفرآباد،صحبت پور،جیکب آباد،5 جون جھل مگسی،کچھی بولان،سبی،ہرنائی،کوہلو،6جون بارکھان،لورالائی،موسیٰ خیل،دکی،ڈیرہ بگٹی،7جون زیارت،قلعہ سیف اللہ،ژوب،قلعہ عبداللہ،8جون کیچ،پنجگور،گوادر،لسبیلہ،حب چوکی،کراچی،9جون کو کوئٹہ میں بھرپور احتجاجی مظاہرے ہونگے اور مذکورہ سانحہ کے اصل ملزمان کی گرفتاری اور شہید بلوچ ماں کو انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں