گوادر،سانحہ ڈنک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

گوادر: ڈھنک کیچ واقعہ کے خلا ف آل پارٹیز گوادر کی جانب سے پر یس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ سول سو سائٹی اور شہریوں کی بڑ ی تعداد شریک تھی۔ احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ضلع کیچ کے علاقے ڈھنک میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے مزاحمت پر خاتون کے قتل اور برمش نامی چھوٹی بچی کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ا نہوں نے کہا کہ لگتا ہے مکران میں جان بوجھکر لیاری جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے گوادر سے لیکر پنجگور تک سیکورٹی حصار بنا ہوا ہے لیکن حیرت ہوتی ہے کہ بندوق بر دار او ر جرائم پیشہ افراد آ زادانہ طور پر اپنی نقل و حمل میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان جرائم پیشہ افراد کو بااثر افراد کی سر پرستی بھی حاصل ہے جن کے تھانے بھانے سیاسی جماعتوں اور پارلیمانی رہنماؤں سے بھی جوڑا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندوق اور گولی کا استعمال ریاست کا استحقاق اور حق ہے لیکن یہاں پر بندوق بردار او رجھتوں کی فرا وانی ہے جس سے جنگل کے قانون کا گمان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھنک کا واقعہ نہ صرف چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پائمالی کا واقعہ ہے بلکہ یہ تمام قانون نافذ کرنے والے سمیت ریاستی اداروں کی رٹ کی چیلنج کرنے اور ان کی بدنامی کا بھی باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھنک جیسے واقعہ کی ہمارے معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی یہاں کے سیاسی کارکن اور ذی شعور افراد اس کو قبول کر تے ہیں خدارا وقتی فاعدے کے لئے مکران میں لیاری جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی جائے اگر یہ روایت نہیں چھوڑی گئی تو سیاسی کارکن اور یہاں کا سول سوسائٹی ایسے ہتھکنڈ وں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا مطالبہ کیا کہ ڈھنک کیچ میں شہید ہونے والی بہن اور زخمی چھوٹی بچی برمش کے خاندان کو انصاف فراہم کیاجائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور جو ان کے سہولت کار ہیں ان کو بھی نے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے۔ مقررین بی این پی (مینگل) کے رہنماء حسین واڈیلہ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر مولانا عبدالحمید انقلابی، پی پی پی کے صوبائی رہنماء اعجاز حسین، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مولابخش مجاہد، بی این پی (عوامی) کے رہنماء نبی بخش بابعر، پی این پی (عوامی) کے رہنماء عمر دراز اور بی ایس او کے رہنماء بالا چ قادرسمیت دیگر شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں