مولانا محمد خان شیرانی نے 8مارچ کو جرگہ طلب کرلیا

ژوب :جمعیت علما ءاسلام پاکستان کے ضلعی امیر ژوب حاجی قاضی احمد خوستی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علما ءاسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا محمد خان شیرانی نے قومی و بین الاقوامی اور علاقے کے موجودہ اور آنے والے حالات کے تناظر میں ایک جرگہ 8 مارچ 2023 بروز بدھ صبح 10 بجے ملٹی پرپز ھال متصل بلدیہ پارک نزد ڈاکٹر کمال خان چوک میں طلب کیا ہے ۔ژوب کے تمام غیور مسلمان اس جرگہ میں شرکت کی کوشش کریں چاہے آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا تنظیم سے ہو کیونکہ امن امان ہر کسی کا مسئلہ ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو انہوں نے مزید کہا کہ امن امان کے بغیر کسی بھی معاشرے میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے اور مولانا محمد خان شیرانی کی امن امان کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں