ہزارہ ٹاؤن واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے شہر کو خانہ جنگی سے بچایا جائے، ملک نصیر شاہوانی

کو ئٹہ(آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی نے ہزارہ ٹاؤن میں پیش آنے والے سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیاجائے تاکہ کوئٹہ شہر کو فرقہ واریت اور خانہ جنگی سے بچایاجاسکے،سیاسی وقبائلی عمائدین اس حوالے سے اپنا مثبت کرداراداکریں،اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن میں پیش آنے والے سانحہ جس میں ایک نوجوان بلال کی شہادت جبکہ دو کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے سانحات نے صوبے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کررکھی ہیں جس کی وجہ سے آج بھی ہم پسماندگی کے شکار ہیں،انہوں نے کہاکہ سانحہ میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری سے ہی پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے نکلا جاسکتاہے،ایسی صورتحال میں جب ایک قوم شدید غم وغصے میں ہو صوبے کے تمام سیاسی،قبائلی اور سماجی رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کو مدنظررکھتے ہوئے اپنا مثبت کرداراداکرناچاہیے،انہوں نے کہاکہ ہم شہید بلال کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں