خضدار میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19ہوگئی

خضدار:خضدار شہر میں کورونا کے مرض میں اضافہ،مریضوں کی تعداد ا 19 ہو گئی مگر دوسری جانب عوامی سطح پر کوئی احتیاط نظر نہیں آ رہی ہے لوگ نہ فس ماسک پہنتے ہیں نہ سینٹائز ر کا استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی سماجی فاصلے رکھتے ہیں حالت تشویشناک سطح کی جانب بڑھ رہے ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ خضدار شہر میں کورونا کے بازیٹو مریضوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے تمام مریضوں کو ان کے گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے دوسری جانب جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے وہی عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیا جارہا لوگ بلا ضرورت بازار میں گھومتے نظر آ رہے ہیں ماسک پہننے اور سینٹائزر استعمال تو بلکل نہ ہونے کے برابر ہے اس کے علاوہ خضدار میں دکاندار بھی حکومت کی طے کردہ ایس او پیز پر عمل کرتے نظر نہیں آ رہے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ خضدار میں کرونا کی وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں