ٹڈی دل کے خاتمے میں نااہل حکمرانوں کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے، بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے کورونا وائرس کے بعد اب ٹڈی دل نے عوام کو معاشی‘ معاشرتی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے حکومت اس حوالے سے کوئی بھی اقدام کرنے سے قاصر ہیں حکومت کو عوام اور زمینداروں سے کوئی سروکار نہیں عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے نااہل اور نالائقوں کی ٹیم ہے جو عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف دینے کی پوزیشن میں دکھائی نہیں دیتے ان کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ عوام کیلئے کچھ کریں ان کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بلوچستان کے عوام کورونا اور ٹڈی دل جیسے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں لیکن آج بھی صوبائی حکومت کے ارباب و اختیار انتقامی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو ہر پانچ سال بعد پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں نہ ان کے پاس کوئی نظریہ ہے نہ سوچ ہے سیاست کو کاروبار بنا چکے ہیں نومولود پارٹی جن بنیادوں پر بنی انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں یہ کورونا کی مد میں ملنے والوں اربوں روپے کرپشن کی نظر کر چکے ہیں اس حوالے سے احتساب بیورو فوری طور پر بلوچستان میں کورونا فنڈز کی تحقیقات کرے اور عوام کو آگاہ کیا جائے جب بلوچستان کے عوام پریشان تھے‘ ڈاکٹرز کے پاس کٹس نہیں تھے اور خود چندہ کر کے کٹس خریدے گئے اربوں روپے کے فنڈز ریلیز ہو کر کہاں خرچ ہوئے شیخ زید ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کورونا وائرس جیسے وباء سے لڑ کر شہید ہو رہے ہیں نااہل صوبائی حکومت سب کچھ اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں فوری طور پر نااہل حکمرانوں کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے بلوچستان میں معاملات حکمرانوں نہیں بلکہ بیورو کریسی کے پاس ہیں کیونکہ حکمرانی بیورو کریسی ہے حکمران صرف کرپشن میں لگے ہوئے ہیں اگر بلوچستان کیلئے فنڈز آتے بھی ہیں اور ایم این ایز کے فنڈز روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں نہ خود عوام کو ترقی و ریلیف دے سکتے ہیں نہ کسی کو بلوچستان میں حقیقی ترقی کیلئے چھوڑ رہے ہیں بی این پی اسمبلیوں اور سنیٹ میں عوام ترقی دشمن اقدامات کیخلاف آواز بلند کرے گی اور مرکزی حکومت اور عوام کو بھی آگاہی دی جائے گی کہ پسماندہ بلوچستان پر ایسے حکمران مسلط کئے گئے جو سوشل میڈیا تک محدود ہیں مرکز بھی جو فنڈز دے رہے ہیں صوبائی حکومت ان فنڈز کو بھی روکے رہے ہیں انتقامی کارروائیوں کے سوا حکمرانوں کے پاس کچھ نہیں ٹڈی دل کے حوالے سے مرکزی حکومت کسانوں‘ زمینداروں کو اکیلا نہ چھوڑے کیونکہ بلوچستان کے عوام کی روزگار کاشتکاری سے ہی وابستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں