جنات کا ٹولہ لاڈلے کو سپورٹ کررہا ہے، انتقامی سیاست کرتے تو نیازی جیل میں ہوتا، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جنات کا ایک ٹولہ آج بھی لاڈلے کو سپورٹ کررہا ہے، انتقامی سیاست پر یقین رکھتے تو عمران خان آج جیل میں ہوتا ماضی میں انہوں نے نیب کو انتقامی سیاست کیلئے بطور ہتھیار استعمال کیا، ملک کی سیاسی قیادت کو عدالتوں کے ذریعے ذلیل و خوار کرانے کی کوششیں کی گئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے دیگر صوبائی اور ضلعی رہنماں سمیت متعدد سینئر رہنما بھی موجود تھے ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ جنات کا ایک ٹولہ آج بھی لاڈلے کو سپورٹ کررہاہے انتقامی سیاست پر یقین رکھتے تو عمران خان آج جیل میں ہوتا ماضی میں انہوں نے نیب کو انتقامی سیاست کیلئے بطور ہتھیار استعمال کیا ملک کی سیاسی قیادت کو عدالتوں کے ذریعے ذلیل و خوار کرانے کی کوششیں کی گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی دن میں چار مختلف عدالتوں سے لاڈلے کے درخواست ضمانت کی منظوری انکے لاڈلے پن کا ثبوت ہے لاڈلے کو سپورٹ کرنے والا ٹولہ ملک کی معاشی تباہی کا ذمہ دار ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ترجیح ریاست اور ریاستی اداروں کااستحکام نہیں تھا انہوں نے سیاسی مخالفین کو خاموش کرانے کیلئے انتقام کا ہر حربہ استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کی انہوں نے کہا کہ سیاسی تحریکیں چلانا عمرانی ٹولہ کے بس کی بات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں