افغان فورسز کی ہرات میں کارروائی، داعش کے 6 عسکریت پسند ہلاک
ہرات (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان سیکورٹی فورسز کی ملک کے مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر کارروائی میں ایک خاتون سمیت 6 جنگجو مارے گئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق فورسز نے جمعہ کی شام ہرات شہر کے ضلع 14 کے رباط کابلی گاﺅں میں داعش کے عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی شروع کی اور عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا جس میں تین رائفلیں، پانچ پستول اور 15 فون شامل ہیں۔ جمعہ کی شام، ہرات کے رہائشیوں نے اطلاع دی کہ ضلع 14 میں کئی دھماکوں اور گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ افغان انتظامیہ نے جنگ زدہ ملک بھر میں مسلح باغیوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
Load/Hide Comments


