صوبائی وزیر داخلہ کا سیکورٹی انتظامات پر اہلکاروں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان
سبی (این این آئی) سبی کے سالانہ میلہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءلانگو نے سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں مختلف اسکول کے بچوں کی جانب سے بہترین رم جم شو پیش کرنے پر دو لاکھ روپے، بینڈ مظاہرہ پیش کرنے والی ٹیموں کے لئے دو دو لاکھ روپے، بہترین پریس کوریج کرنے پر سبی پریس کلب کے صحافیوں کے لیے دو لاکھ روپے، سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ایف سی، پولیس اور لیویز فورس کے جوانوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ۔
Load/Hide Comments


