حب میں اسلم بھوتانی کیخلاف انوکھا احتجاج، سرجانی ٹاﺅن کراچی کے متاثرین نے بھانڈا پھوڑ دیا

لسبیلہ (این این آئی) حب میں رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے خلاف انوکھا احتجاج سرجانی ٹاو¿ن کراچی سے لائے گئے مظاہرین کو علم ہی نہیں کہ کس کے خلاف مظاہرہ ہے خان محمد بروہی گوٹھ سرجانی ٹاون کے متاثرین نے پیپلزپارٹی حب کے احتجاج کا بھانڈ پھوڑ دیا۔ اس سلسلے میں اتوار کے روز پیپلزپارٹی حب کی جانب سے لسبیلہ پریس کلب کے سامنے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے اسلم بھوتانی اور سردار محمد صالح بھوتانی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مگر جب میڈیا نمائندگان نے مظاہرین سے احتجاج کے حوالے سے سوال کیا تو مظاہرین نے بتایا کہ ہم خان محمد بروہی گوٹھ سرجان ٹاون کراچی آئے ہیں وہاں ہمارے گھروں کو قبضہ مافیا گرا رہی ہے ہمیں کہا گیا ہے کہ چلو لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاج ہے اس لئے ہم آئے ہیں ہمیں حب کا علم ہی نہیں ہے یہاں تک کہ ان خان محمد بروہی گوٹھ کے متاثرین کو کراچی سے حب لانے والے کوسٹر ڈرائیوروں سے جب پوچھا گیا کہ یہ کونسا شہر ہے انکو معلوم تک نہیں پھر صحافیوں نے بتایا کہ آپ حب شہر میں ہو جبکہ احتجاج میں لائی گئیں بزرگ خواتین پانی پانی کرتی رہیں انکو پینے کا پانی بھی نہیں مل رہا تھا. احتجاج میں شامل چند لوگوں کو دارو ہوٹل کے فنڈز کو روکنے کے حوالے سے بینرز ہاتھ میں تھے۔واضع رہے کہ مذکورہ فنڈز کو جعفر نامی حب کے شہری نے معزز عدالت سے اسٹے لیکر رکوایا ہے انکا موقف ہے کہ وزیر اعلی کے خصوصی فنڈز میں سے 60کروڑ روپے حب میں ایک شخص کو دیئے گئے جو سراسر غلط ہے عوام کا فنڈز عوام کو ملنے چاہیے۔ احتجاجی مظاہرے میں جام گروپ اور نیشنل پارٹی کے رہنماءبھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں