آن لائن کلاسز کے اجراء کے خلاف کل احتجاج اور پریس کانفرنس کریں گے۔بی ایس اے سی، بی ایس ای اسلام آباد۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کے رہنما آن کلاسز کے خلاف کل پریس کانفرنس اور احتجاج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایس اے سی اور بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کے رہنما کل کوئٹہ پریس کلب میں آن لائن کلاسز کے خلاف ایک پریس کانفرنس کریں گے جبکہ اس کے بعد ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ اپنے اعلامیہ میں بی ایس اے سی نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پریس کانفرنس کل 3 بجے کوئٹہ پریس کلب میں کیا جائے گا۔ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاولپور نے بھی اپنے ایک پریس ریلیز میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بی ایس سی اسلام کی جانب سے آن لائن کلاسز کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں شریک ہونے اور اس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر طلباء تنظیموں کو بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا حصہ بنیں۔
واضح رہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس پچھلے کئی دنوں سے ایچ ای سی کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر لیے گئے آن لائن کلاسز کے فیصلے پر سراپا احتجاج ہیں اور اس پر کئی مرتبہ آن لائن کمپین بھی چلایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں