تربت یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسزکے زیراہتمام بی بی اےپروگرام کی پری ایلی جیبلٹی مینٹورشپ سیشن کا انعقاد
تربت(نمائندہ انتخاب) تربت یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسزکے زیراہتمام شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے)پروگرام کی ایکریڈیٹیشن کے لیے مطلوبہ پری ایلی جیبلٹی مینٹورشپ سیشن کا گزشتہ دنوں انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت بیوٹمزکے فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسزکے ڈین اور ایکریڈیٹیشن پروسس کے منٹور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق نے کی،سیشن میں جامعہ تربت کے فیکلٹی آف اکنامکس، کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین ڈاکٹر وسیم برکت،کیوای سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد ، شعبہ منیجمنٹ سائنسزکے چیئرمین بدل خان اور سیلف اسسمنٹ رپورٹ پروگرام کے ٹیم ممبران نے شرکت کی، سیشن کے منٹورڈاکٹرعبدارازق اور کمیٹی کے ممبران نے شعبہ منیجمنٹ سائنسزکے اہداف اور وژن اور مشن کومدنظررکھ کر اسٹریٹجک پلان کے معیار کو مزیدبہتر بنانے پرتبادلہ خیال کیا،منٹور نے ایکریڈیٹیشن پروسس کے لیے شعبہ منیجمنٹ سائنسز کی تیاریوں اورانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، جامعہ تربت کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر جان محمد کے ساتھ اپنے الوداعی ملاقات میں ڈاکٹر عبدالرازق نے وائس چانسلرکو ایکریڈیٹیشن پروسس کے ان تمام معاملات کے بارے میں آگاہ کیا جہاں یونیورسٹی انتظامیہ کاتعاون درکار ہے ،اگلے روزجامعہ تربت کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام پروگرام سیلف اسیسمنٹ رپورٹ برائے سال 2022-23 ء لکھنے کے لیے یونیورسٹی آف تربت کے ویڈیو کانفرنسنگ روم میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، سیشن کے ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق تھے،سیشن کے فوکل پرسن جامعہ تربت کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد کے علاوہ جامعہ تربت کے اساتذہ کرام نے سیشن میں شرکت کی۔


