وڈھ‘مائن تنازعہ پر ثالثین کی کوششیں کامیاب

خضدار: وڈھ اقوام بارانزئی مینگل قبیلے کے درمیان جاری مائن کے تنازعہ پر قبائلی ثالثین کی کو ششیں کامیاب دونوں برادری نے اپنے اپنے مورچے خالی کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق نائب تحصیلدار آڑینجی عبداللہ مینگل مولانا محمد نصیب مینگل میر عبدالسلام محمد زئی مینگل حاجی رسول بخش بارانزئی مینگل سمیت دیگر علاقائی معتبرین نے دونوں فریقین کے درمیان کامیاب مزاکرات کرکے تنازے کا خاتمہ کردیا ہے فیصلے کے مطابق دونوں برادر اقوام کے درمیان جاری تنازع پر اگر حاجی جان محمد کے پاس حد حدود پر ملکیت کا کوئی ثبوت ہوا وہ ثالثین کو پیش کریگا اور ان کے مطابق فیصلہ ہوگا اگر حد حدود کو لیکر ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوا تو وہ تنازع سے دستبردار ہوگا جبکہ دو دن سے جاری مورچہ بندی اور فائرنگ گاڑی کے نقصان پر معتبرین نے حاجی عبدالغفور کے گھر بلوچی میڑہ لیکر گئے جس پر حاجی عبدالغفور مینگل نے معتبرین کی خاطر نقصان کو معاف کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں